۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
شورای بزرگان مسلمان، مجلس حکماء المسلمین را برگزار کرد

حوزہ / قاہرہ، الازہر یونیورسٹی کے سربراہ ڈاکٹر احمد الطیب کے زیر صدارت مسلم عمائدین کونسل نے "مجلس حکماء المسلمین" تشکیل دیا ہے جس کا مقصد امن اور مذہبی رواداری میں ثالثی کردار ادا کرنا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی نے adwonline سے نقل کیا ہے کہ "مصری مسلم عمائدین کونسل" نے نئی نسل کی یونیورسٹی سطح کے ماہرین تعلیم، سائنسدانوں اور مذہبی رہنماؤں کے درمیان اسلامی اقدار ، رواداری ، امن اور بقائے باہمی کے پھیلاؤ کیلئے ایک کمیٹی بعنوان "مجلس حکماءالمسلمین" کے قیام کا اعلان کیا ہے۔ الازہر اسلامی یونیورسٹی کے سربراہ ڈاکٹر احمد الطیب کی زیرصدارت اس مجلس نے اعلان کیا کہ یہ اسمبلی ابتدائی مرحلے میں ورچوئل کام کررہی ہے اور اس اسمبلی کا ہدف ثالثی کردار اور تنازعات کے پرامن حل پر توجہ دینا ہے۔ اس اسمبلی میں 16 مختلف ممالک کے 40 سے زیادہ نمائندے شریک ہوں گے۔

مسلم عمائدین کونسل کے سکریٹری جنرل ڈاکٹر سلطان ال رمیثی نے کہا کہ  ہم مجلس حکماء کے قیام پر بہت خوش ہیں ، یہ ایک ایسا منصوبہ ہے جس کا مقصد امن پیدا کرنے میں دلچسپی رکھنے والے کچھ روشن خیال نوجوان کی رہنمائی کرنا ہے۔ ہمارے اور ہماری آئندہ نسلوں کے لئے ایک بہتر اور پرسکون دنیا فراہم کرنے کے لئے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرنے کے دلچسپ اقدامات طویل عرصے سے مسلم عمائدین کونسل کی مرکزی حکمت عملی رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے ، سربراہی اجلاس کے پہلے سیشن کا ابتدائی مرحلہ آن لائن منعقد ہوگا ، لیکن ہم امیدوار ہیں کہ مستقبل قریب میں تربیتی ورکشاپ براہ راست منعقد ہوں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .